31 دسمبر 2012 - 20:30

شام کے امور ميں اقوام متحدہ کے نمائندے اخضر ابراہيمي نے گذشتہ دوسال سے جاري شام کے بحران کے خاتمے کے لئے نيا منصوبہ تيار کيا ہے -

ابنا: اخضر ابراہيمي کا کہنا ہے کہ يہ نيا منصوبہ  سبھي بڑي طاقتوں منجملہ شام کے سب سے بڑے حامي ملک روس کي بھي حمايت حاصل کرسکتا ہے - اخضر ابراہيمي نے اپنے نئے منصوبے کي تفصيل کا ذکر کئے بغير کہا کہ اس منصوبے کے بار ے ميں انہوں نے جو جنيوا سمجھوتے کي بنياد پر ہي تيار کيا گيا ہے شام اور روس کے حکام سے بات چيت کي ہے  -
اخضر ابراہيمي نے قاہرہ ميں عرب ليگ کے سکريٹري جنرل نبيل العربي سے ملاقات کے بعد نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ميں نے اس منصوبے کے بارے ميں روس اور شام سے بات چيت کي ہے اور ميں اميد کرتا ہوں کہ عالمي برادري اس منصوبےکي حمايت کرے گي -
شام کے امور ميں اقوام متحدہ کے خصوصي نمائندے اخضر ابراہيمي نے کہاکہ شام کے حالات بہت ہي خراب ہيں اور ہرروز بد سے بد ترہوتے جارہے ہيں- انہوں نے کہاکہ اگر اس ملک کے بحران کو مذاکرات کے ذريعے حل کرنے کي کوشش نہ کي گئي تو يہ ملک جہنم بن جائے گا -
شام ميں گذشتہ برس مارچ سے بدامني اور دہشت گردي کا سلسلہ جاري ہے جس کے دوران ہزاروں کي تعداد ميں عام شہري اور فوجي اہلکار مارے گئے ہيں - اقوام متحدہ نے اپني تازہ ترين رپورٹ ميں فاش کيا ہے کہ اس وقت شام ميں انتيس ملکوں  کے مسلح افراد شام کي حکومت کے خلاف جنگ کررہے ہيں جن ميں زيادہ تر افراد سلفي فکر کے ہيں -شام کي حکومت بار بار يہ کہہ چکي ہے کہ ملک ميں بدامني اور بحران بيروني طاقتوں کے ذريعے پھيلايا جارہا ہے-

.......

/169